(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں آج دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ رات 8 بجے شروع ہو گا، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کولن منرو، جیسن ہولڈر، نسیم شاہ، عماد وسیم، سلمان آغا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکاٹ لینڈ ویمنز ٹیم میں شامل کھلاڑی کا سابق پاکستانی کرکٹر سے کیا رشتہ ؟
پشاور زلمی مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں ٹام کوہلر کیڈمور، صائم ایوب، محمد حارث، الزاری جوزف، حسین طلعت، سفیان مقیم جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ شائقین کرکٹ راولپنڈی کے تاریخی اسٹیڈیم میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی ٹیم نے پہلے میں کامیابی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔