شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار،آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App

(رمشا اسماعیل،افشاں رضوان)شہر قائد میں گرمی کی شدت میں برقرارہے اورموسم آج گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ وقفہ وقفہ سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 75 سے85 فیصد کے درمیان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے نادرا کی اہم وضاحت جاری
اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت قراردیاگیاہے اورپاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجودہے-
اے کیو آئی کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 132 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے۔
دوسری طرف لاہورمیں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہونےلگا ہے اورشہرکاموجودہ درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 5کلومیٹرکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔
لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےپہلےنمبرپرآگیاہے،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح214ریکارڈ کی گئی ہے۔