آئی پی ایل:کھیل کے دوران اچانک کھلاڑیوں کےبیٹس کی چیکنگ،وجہ کیا بنی؟

Apr 14, 2025 | 11:37:AM
آئی پی ایل:کھیل کے دوران اچانک کھلاڑیوں کےبیٹس کی چیکنگ،وجہ کیا بنی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں امپائرز نے ویسٹ انڈین  سٹار شمرون ہٹمیر اور انگلش بیٹر فل سالٹ کے بیٹ چیک کیے۔

امپائرز کو ان کے بیٹس کی چوڑائی مقررہ حد سے زیادہ محسوس ہوئی تھی، دھورو جوریل کے میدان بدر ہونے پر شمرون ہٹمیر کے میدان میں داخل ہونے پر ان کے بیٹ کی چوڑائی زیادہ محسوس کی گئی تھی۔

اسی طرح، دوسری اننگز میں فل سالٹ اور نمبر 3 دیودت پاڈیکل کے بیٹس بھی چیک ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں :کوہلی کو دوران بیٹنگ دل کی تکلیف،حالت کیسی؟

آئی پی ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے قواعد میں بیٹ کی لمبائی 38 انچ درج ہے۔ اسی طرح، بیٹ کی چوڑائی 4.25 انچ مقرر ہے، موٹائی 2.64 انچ اور ایجز 1.56 انچ رکھی گئی ہے۔

دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلّے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔

خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلّا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر) کے اندر تھا