سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی معمولی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1308 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 162 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سولر کے حوالے سے اہم خبر آگئی
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 854 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جان انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہو گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔