جیا بچن نے بہو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے:ایشوریا روپڑیں

Apr 14, 2025 | 11:50:AM
جیا بچن نے بہو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے:ایشوریا روپڑیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جیا بچن اور ایشوریا رائے بچن کے ماضی کے ایک جذباتی لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں جیا اپنی ہونے والی بہو کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

شادی سے پہلے ساس بہو کے اس خاص رشتے کی جھلک اس وائرل ویڈیو میں دیکھنے کو ملتی ہے،یہ ویڈیو 2007 میں ہونےووالے ایک ایوارڈ شو کی ہے جس میں جیا بچن اپنی ہونے والی بہو ایشوریا رائے کے لیے جذبات اور محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تھا، لیکن ان کے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں۔

 جیا بچن اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایشوریا رائے کی شخصیت، وقار اور سب کے ساتھ ان کے شائستہ رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ایشوریا شادی سے پہلے ہی دل سے خاندان کا حصہ بن چکی ہیں اور ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں اس کی مسکراہٹ بےحد خوبصورت ہے اور ہم اسے بےحد پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کریں گی؟اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

جیا بچن کی جانب سے کی گئی تعریفیں سُن کر ایشوریا رائے جذباتی ہوجاتی ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں جنہیں وہ روکنے کی کوشش کرتی ہیں۔