پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر نافذ

Apr 14, 2025 | 12:04:PM
پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز) پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر نافذ کر دی گئیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، طلبہ کو روزانہ 8 تا 10 گلاس پانی پینے اور ریفیلیبل بوتل ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی، کلاسز کو سایہ دار اور ہوا دار کمروں میں منتقل کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:کوہلی کو دوران بیٹنگ دل کی تکلیف،حالت کیسی؟

محکمہ تعلیم نے شدید گرمی کے اوقات میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی لگا دی، ہیٹ سٹروک کی علامات سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر سکھانے کی ہدایت کی گئی، سکولوں میں فرسٹ ایڈ کٹس کی دستیابی اور عملے کو ایمرجنسی ٹریننگ دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

محکمہ تعلیم نے احتیاطی تدابیر سے متعلق فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔