جیل میں بہتر سہولتیں ، عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا

Apr 14, 2025 | 13:46:PM
جیل میں بہتر سہولتیں ، عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب،مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار