پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےعثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن ریڈار پر آگیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا۔
عثمان طارق کا بولنگ ایکشن گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں رپورٹ ہوا۔
آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بسنت کی اجازت ؟ بڑی خبر آگئی
رولز کے تحت عثمان طارق پی ایس ایل میں تاحال باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں وہ اگر دوبارہ رپورٹ ہوئے تو ان کو بولنگ سے روک دیا جائے گا۔
معطلی کے بعد عثمان طارق کو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے کلیئرنس درکار ہو گی۔