(بلال نیازی)ملتان میں شوہر نے انوکھی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں شوہر نے اپنی جیون ساتھی کو جگر کا ساٹھ فیصد حصہ دے کر زندگی بچا لی۔
بیوی کے جگر نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس پر ڈاکٹروں نے جگر کی پیوند کاری کا مشورہ دیا۔
شوہر نے کہا کہ والدین نے جگر دینے سے منع کیا تھا ، اپنا نمبر بند کرکے ہسپتال پہنچا ۔
کامیاب آپریشن نے بعد والدین اب مجھ پر فخر محسوس کرتے ہیں۔