ہوشربا اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں معمولی کمی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی ہوگئی۔
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 3218 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم
رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3234 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2772روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔