پاکستان اور  مراکش افواج کی تیسری مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کی افتتاحی تقریب

Apr 14, 2025 | 17:25:PM
پاکستان اور  مراکش افواج کی تیسری مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کی افتتاحی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستان اور  مراکش افواج کی تیسری مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کی افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں ہوئی۔مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری اور تجربات کا تبادلہ ہے

رپورٹ کے مطابق کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز اسکول چراٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، پاکستان آرمی کی ایس ایس جی اور مراکشی اسپیشل فورسز مشق میں شریک ہوئیں۔مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری اور تجربات کا تبادلہ ہے۔پاکستان اور  مراکش افواج کی تیسری مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقیں دوست ممالک کے مابین تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔ان مشقوں کے شرکاء مشترکہ تربیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے نادرا کی اہم وضاحت جاری