ولیمہ جان کا عذاب بن گیا،باسی کھانے سے 300 افراد ہسپتال پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ولیمہ کی دعوت میں مضر صحت کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر ،متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجر خان کے علاقے ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے کثیر تعداد میں لوگ فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو گئے، ولیمہ کھانے والوں کے معدے میں شدید درد، متلی اور قے آنا شروع ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر گئی ۔متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل، مقامی اسپتالوں میں رش پڑ گیا۔اے سی گوجر خان بھی موقع پ پہنچ گئے۔محکمہ صحت اور فوڈ کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کھانا فراہم کرنے والی کیٹرنگ کا دفتر سیل چار افراد گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں کھانا اوپن ائیر میں کھلایا گیا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق کھانا صحت و صفائی کے فقدان کی وجہ سے خراب ہوا، خراب کھانا مہمانوں کو پیش کر دیا گیا،تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مریضوں کا علاج ٹی ایچ کیو گوجر خان اور رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں جاری ہے ،مریضوں کا علاج ٹی ایچ کیو گوجر خان اور رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے نادرا کی اہم وضاحت جاری