اوگرا نے اپریل 2025 کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

Apr 14, 2025 | 18:31:PM
 اوگرا نے اپریل 2025 کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اوگرا نے سوئی نادرن کیلئے ایل این جی  مہنگی جبکہ سوئی سدرن کیلئے قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اپریل  2025  کیلئے  ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے ،  سوئی نادرن صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں  4.08 فیصد اضافہ کر دیاہے جبکہ سوئی سدرن صارفین کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 1.06 فیصد کمی کی گئی ہے ۔

سوئی نادرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی 52 سینٹ تک  مہنگی کرنے کے بعد فی ایم ایم بی ٹی یو کی نئی قیمت 12.58 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے

سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13 سینٹ تک سستی کر دی گئی ہے جس کے بعد  نئی قیمت 12.59 ڈالر ہو گی ۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ یکم اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کارگو ائیرلائن اور چینی سرکاری کمپنی کے درمیان کارگو پروازیں چلانےکا معاہدہ طے