پولیس نے فرانسیسی خاتون کا گمشدہ فون ایک گھنٹے میں تلاش کر لیا

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اسرار خان) مزنگ پولیس نے فرانسیسی خاتون انجینئر کا گمشدہ موبائل فون ایک گھنٹے میں تلاش کر لیا، ایما نامی فرانسیسی خاتون کا قیمتی موبائل دوران سفر ریس کورس کے علاقہ میں گم ہوا۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کی اطلاع پر ڈی ایس پی مزنگ کی قیادت میں ٹیم نے تلاش شروع کی۔
ڈی ایس پی مزنگ اور ٹیم نے موبائل فون ٹریکر کی مدد سے تلاش کرنے کے بعد فرانسیسی خاتون کے حوالے کر دیا۔
فرانسیسی خاتون ایما پنجاب سمال انڈسٹریز میں بطور معاون خدمات انجام دے رہی ہیں،
پولیس کے بروقت رسپانس اور قلیل وقت میں موبائل فون ملنے پر فرانسیسی خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا
یہ بھی پڑھیں :فلسطین کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں:عطا اللہ تارڑ