پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق کا نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں انعقاد

Apr 14, 2025 | 19:15:PM
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق کا نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں انعقاد
کیپشن: تصویر، آئی ایس پی آر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایکسرسائز 2025 کی افتتاحی تقریب کا نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ ایکسرسائز کا افتتاح کیا، مشق کا مقصد عالمی سیکیورٹی حالات میں عسکری تعاون بڑھانا ہے۔

ایکسرسائز میں پاکستان سمیت 20 دوست ممالک نے  شرکت کی، چین، سعودی عرب، امریکہ، ترکی ، بنگلہ دیش، جرمنی، مصر سمیت کئی ممالک کے مبصرین شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ہر سال منعقد ہونے والی پیشہ ورانہ مشق ہے، مشق میں جسمانی فٹنس، دماغی چابک دستی اور پیشہ ورانہ مہارت آزمائی جاتی ہے۔

مشق کے دوران مشکل مشنز میں تیز فیصلے اور ٹیم ورک کی صلاحیتیں نکھاری جاتی ہیں، مشق سے فوجیوں کی بنیادی صلاحیتیں بہتر ہوں گی، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے سے باہمی ہم آہنگی بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطین کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں:عطا اللہ تارڑ