نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک، 22 زخمی

Apr 14, 2025 | 22:45:PM
نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک، 22 زخمی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائجیریا کی ریاست مرتفع کے دو دیہاتوں میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تقریباً 51 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ابوجا سے ریڈ کراس کے مطابق حملے میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ 5 مکانات بھی جلا دیے گئے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں مقامی آبادیوں کے باہمی تنازعات پر اس نوعیت کی پُرتشدد کارروائیاں عام ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ نائجیریا کے ایک رہائشی جوزف چوڈو یونکپا نے بتایا کہ حملے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری نے بتایا کہ اسلحہ بردار مویشی چرانے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور