ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر : پاکستان نے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرا دیا

Apr 14, 2025 | 23:14:PM
 ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر : پاکستان نے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرا دیا
کیپشن: تصویر فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمنز نے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم ہدف کے تعاقب میں 126 رنز پر آوٹ ہو گئی،ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھوز پہلے اوور کی پہلی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی سٹفنی ٹیلر نے 17 شیمین کیمبل 14 زاہد جیمز 4 جینلیا گلاسگو 18 ،شابیکا گنبی 21 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا  نے تین کھلاڑیون کو آوٹ کیا۔

نشرہ سندھو نے اور رامین شمیم نے ،دو دو جبکہ سعدیہ اقبال ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 17 کو تھائی لینڈ اور 19 اپریل کو بنگلہ دیش کےخلاف میچز کھیلنے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کےخلاف کامیابی کے بعد پاکستان ویمنز نے 6 پوائنٹس حاصل کر لئے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے صرف ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10 کی ایک اور تیز ترین سنچری سامنے آگئی