جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری

Aug 14, 2021 | 00:16:AM
 جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس محمد علی مظہرکی تقرری کی منظوری دی۔جسٹس محمد علی مظہر بطور جج سندھ ہائیکورٹ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان بار کونسل نے جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی مخالفت کی ہے اور ملک بھر میں احتجاج بھی کیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے باوجود سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا، خرم دستگیر اور شاہد خاقان جیسے لوگ ٹیکنالوجی سے ناواقف ہیں، فواد چودھری