قوم آج 74 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منارہی ہے

Aug 14, 2021 | 00:38:AM
قوم آج 74 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قوم آج  74 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منارہی ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز  اسلام آباد میں 31 اور صوبائی  دا را لحکو متوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، نماز فجرکے بعد ملکی خوشحالی، سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے  لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادری نے بھی ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔

جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور مختلف ممالک کے سفرا شرکت کریں گے جب کہ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے لیے پروقار تقریب منعقد ہوگی۔
رات 12 بجتے ہی مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں چراغاں کے انتطامات کیے گئے ہیں، ہر سمت فضاؤں میں ملی نغموں کی دھوم سنائی دے رہی ہے۔ ملک بھر کی تمام اہم سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ کامیڈین جو نی لیور کا اداکارہ صا حبہ اور ریمبو کیلئے تعریف بھر ا ویڈ یو پیغا م