کورونا کے وار جاری۔مزید 73 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کوروناکے وار تھم نہ سکے،جان لیوا وائرس سےمزید 73 افرادجاں بحق جبکہ 4786 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 136 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4786 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ،سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 339 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 94 ہزار 699 تک جاپہنچے ہیں۔
Statistics 14 Aug 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) August 14, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 59,136
Positive Cases: 4786
Positivity % : 8.09%
Deaths : 73
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4343 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 754 ہو گئی ہے۔