امن چاہتے ہیں۔ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے :عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانیں قربان کیں،شہدا کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔74 سالہ سفر میں مختلف چینلجز میں سرخرو ہوئے، جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے، ہمارا ماضی، حال اور مستقبل ہماری سمت کا تعین کرتا ہے۔ پاکستان کا قیام بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ احساس ہے کتنی مشکل سے آزادی حاصل کی، پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے۔
پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک کیساتھ ساتھ اب صنعتی ملک بھی بنتا جا رہا ہے، افغانستان کے حالات خراب ہونے پر پاکستان نے دہشتگردی کا سامنا کیا، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو جگہ دی، دیگر ممالک کا جائزہ لیں تو مہاجرین کو سمندر میں ڈوبنے دیا جاتا ہے۔ قوم نے ثابت کیا مشکل اور آزمائش آنے پر پورا اترتے ہیں، ہم نے کورونا میں مساجد کھلی رکھیں اور وبا کا مقابلہ کیا، کورونا وبا کے باوجود معیشت ترقی کرتی رہی.انہوں نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد تک پہنچ گئی، سٹاک ایکس چینج نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کہا گیا آؤ غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، بھارت نے ہماری امن کی پیشکش کو کمزوری سمجھا۔پاکستان کےخلاف سازشیں کرنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ۔۔ اندھی گولیوں نے 11 افراد کو زخمی کر دیا