اسلام آباد ہائیکورٹ میں 14اگست کی پرچم کشائی کی تقریب

Aug 14, 2021 | 10:45:AM

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں چودہ اگست کی پرچم کشائی کی تقریب ، ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا پرچم کشائی تقریب سے خطاب 75 واں یوم آزادی مناتے ہوئے کہا ہم نے عزم کرنا ہے کہ اس آزادی کو قائم رکھنا ہے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری تقریب میں شریک  ہوئے ،ہائی کورٹ نے تقریب اسلام آباد کچہری اور کوئٹہ کے شہید وکلا کے نام کر رکھی ہے ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ اس ملک کے لیے جو قربانیاں دی گئیں ان کو ہم نے یاد رکھنا ہے، پاکستان آرمی اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے جو قربانیاں دی وہ اس ملک کی آزادی قائم کرنے کے لیے ہیں، جس جس عہدے پر ہم ملک میں کام کر رہے ہیں ان سب کو قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا ملک آئندہ آنے والی نسل کے حوالے کرنا ہے جو بہتر مستقبل کی ضمانت ہو،ہمیں اپنے شہدا کو یاد رکھنا چاہے،ہم آج کا دن ایف ایٹ کچہری اور کوئٹہ کے شہدا کے نام کر رہے ہیں۔

سابق صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار آصف رکی ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال کاسی بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اسلام آباد بار کے سینئر وکلاء میاں عبد الرزاق، اشتیاق احمد راجہ اور قاضی رفیع الدین بابر  نےبھی تقریب میں شرکت کی۔

اسلام آباد بار کے جن تین وکلاء کو شامل گیا یہ ایف کچہری دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے 8 اگست 2016 کو کوئٹہ، مارچ 2014 میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں دہشت گردی کا حملہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    یوم آزادی: گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

مزیدخبریں