(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ دوست نے دوست کی جان لے لی اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں ایک دوست نے "اوئے لمبو" کہہ کر مخاطب کرنے والے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ضلع تھانے کے علاقے بھیونڈی کے محمد اصغر شیخ عرف سناٹا نے اپنے دوست سمیر شیخ کو "اوئے لمبو" کہہ کر آواز دی تو وہ مشتعل ہوگیا۔ دونوں دوستوں میں اتنی سی بات پر بیچ سڑک میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد سمیر شیخ کچھ لڑکے لے آیا اور اصغر شیخ کی درگت بنادی۔ سمیر نے "اوئے لمبو" کہنے والے اصغر شیخ کو اسی پر معاف نہیں کیا بلکہ چاقو نکال کر اسے سرعام قتل کردیا۔قریب کھڑے لوگوں نے یہ سارا معاملہ دیکھا تو انہوں نے سمیر شیخ کو دبوچ لیا اور اسے مار مار کر ادھ موا کردیا۔پولیس نے اصغر شیخ کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرکے3 ملزموں کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ۔۔ اندھی گولیوں نے 11 افراد کو زخمی کر دیا