اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم، حکومت کا اہم ترین فیصلہ 

Aug 14, 2021 | 11:24:AM
 اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم، حکومت کا اہم ترین فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلحہ لائسنس بنوانے والے حضرات کے لئے خوشخبری،وفاقی کابینہ نے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ بور اسلحہ ،لائسنسوں کا اجرا وزیر داخلہ کی منظوری سے کیا جائے گا جبکہ غیر ممنوعہ بور کا لائسنس سیکریٹری داخلہ جاری کرسکیں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے امریکا میں کرپشن جرائم میں ملوث ملزم مجاہد پرویز کی پاکستان سے امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔

وزارت داخلہ کی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے کے قوانین میں نئی شقیں شامل کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔چیک ری پبلک کے ساتھ دوہری شہریت رکھنے کے معاہدہ کی بھی منظوری دیدی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:      قوم کو جشن آزادی مبارک:پاکستانی اداکار