(ویب ڈیسک) بلوچستان میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ ر) نے ایک بیان میں بتایا کہ دہشتگردوں نے لورالائی کے علاقے شاہریگ میں ا یف سی کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے جواب میں ایف سی نے بھرپور کارروائی کی اور تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوگئے جبکہ میجر قاسم اور ایک سپاہی زخمی ہوا ہے جنہیں طبی امداد کے لئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنسوں پر پابندی ختم، حکومت کا اہم ترین فیصلہ