ملک کو عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے: آصف زرداری

Aug 14, 2021 | 11:55:AM
 ملک کو عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے: آصف زرداری
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بانی پاکستان کے فلسفے اور افکار کےمطابق جمہوری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، ہمیں ہر طرح کے شدت پسندوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا،شدت پسند ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ ہیں۔

آصف زرداری نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ تہمت بازی ،نفرتوں اور عدم برداشت کا رویہ ختم کرنے کی ضرورت ہے ، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973 کا آئین دیکر اظہار رائے کی آزادی دی ،18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق ملک کو عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات۔۔ توپوں کی سلامی ۔۔ فضا میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدائیں