(24نیوز)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جشن آزادی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ انشاء اللّٰہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین بھی آزاد ہوں گے۔ الحمد للہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یوم آزادی پر کشمیری اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے دعا گو ہیں، انشاء اللّٰہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین بھی آزاد ہوں گے۔پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین فوج ہے جو دشمن کو بھر پور جواب دیتی ہے۔