6اوباشوں کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی۔بعد میں کیا کیا جانیے!

Aug 14, 2021 | 12:44:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست جمشید پور کے مشرقی سنگھ بھوم کے ایم جی ایم تھانہ علاقے میں 30 سالہ شادی شدہ خاتون کو6اوباشوں نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ملزم جاتے ہوئےمتاثرہ خاتون کا فون بھی ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست جمشید پور  میں پیش آیا ،خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ6 اوباش  گھرمیں زبردستی گھس آئے اور باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزموں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، متاثرہ خاتون نے اس کی اطلاع گاؤں والوں کو دی اور گاؤں والوں کی اطلاع پر اے جی ایم تھانے کی پولیس  موقع پر پہنچ گئی۔خاتون نے ایم جی ایم تھانے میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی، پولیس نے متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ایم جی ایم ہسپتال بھیج دیا۔ پولیس ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارنے شروع کر دیئے، خاتون کے موبائل نمبر کی بنیاد پر پولیس ملزموں تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد ملاقاتیں بند۔۔دوست  نے دوست سے ایسا بدلہ لیا کہ جان کرسب دنگ رہ گئے
 

مزیدخبریں