حکومت کی ایک مرتبہ پھر عوام پرپٹرول بم گرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھانے کی تیاری کرلی، پٹرول پچاس پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے پچاس پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہوئیں،ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔پٹرول کے نرخوں میں پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لٹر بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
یاد رہے کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ اگست سے ہوگا۔ یاد رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے، لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سچ، انصاف اور بہادری انسان کو عظیم بنا دیتی ہے۔۔ وزیراعظم