نور مقدم پر تشدد اور قتل کرنے میں ظاہر جعفر کامدد گار گرفتار،اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )نور مقدم پر تشدد اور قتل کرنے میں ظاہر جعفر کی مدد کس نے کی ؟ پولیس نے ایسے شخص کو گرفتار کر لیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، بڑی خبر
تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں پولیس نے ملزم جان محمد کو گرفتار کر لیاہے جو کہ ظاہر جعفر کے گھر میں مالی کا کام کرتا تھا ۔ پولیس نے ملزم جان محمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلا م آباد میں پیش کیا ،عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے اور 28 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاہے ۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم جان محمد ملزم ظاہر جعفر کے گھر پر مالی کا کام کرتا تھا اور اس نے نور مقدم کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے میں ظاہر جعفر کی مدد کی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ جان محمد واردات کے بعد مانسہرہ میں اپنے آبائی گاﺅں میں جا کر چھپ گیا تھا ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے اس کا بیان ریکارڈ کر لیاہے ۔
یاد رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے نور پر تشدد کے وڈیو شواہد بھی حاصل کر لیے، نور مقدم ساڑھے 4بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی، اس نے اپنے آپ کو سیکیورٹی گارڈ کے کیبن میں بند کر لیاتھا، ملزم ظاہر جعفر پیچھے آیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا، گلی میں موجود گارڈ یہ سب کچھ دیکھتے رہے، کسی بھی گارڈ نے ظاہر جعفر کو تشدد کرنے سے نہ روکا، گلی میں اور بھی لوگ موجود تھے، جنھوں نے نور کو گھسٹتے ہوئے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹھائیس سالہ جوان کو قتل کر کے درخت سے لٹکا دیا، لاش برآمد