پاکستان کی ترقی کے جدوجہد جاری رکھیں گے:خالد مقبول صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جانیں قربان کرکے وطن حاصل کیا ہے، تاکہ ہم ایسی پارلیمنٹ دیکھ سکیں جہاں خاندان کے بجائے کسان اور مزدور بیٹھیں۔پاکستان کی ترقی کے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یوم آزادی کے موقع پر خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما و وفاقی وزیر امین الحق نے کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیق نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد ایسے ہی پاکستان کیلئے رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ کا تعلق اٹھارہویں ترامیم کے بعد صوبوں سے ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کا فیصلہ دادو سے تعلق رکھنے والے نے کرنا ہے۔ کے ایم سی کے ہسپتال سندھ حکومت کو لینے نہیں دیں گے،عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام پرپھر پٹرول بم گرانے کی تیاری