زہر یلا کھانا کھانے سے مدرسے کے تین طالبعلم جاں بحق

Aug 14, 2021 | 15:29:PM

(24 نیوز) دو بچے صبح  مدرسے میں مردہ پائے گئے ، تیسرے نے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ چونترہ کی حدود میں واقع مدرسے میں دو بچے صبح مردہ پائے گئے جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر  زندگی کی بازی ہار گیا۔ جنید ،عباد اور اسلام دربار صروبہ کے مدرسے میں طالبعلم تھے ۔بچوں نے رات استاد سے پیٹ میں درد کی شکایت بھی کی تھی۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔تینوں بچوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ  پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق واضح ہوں گے کہ بچوں کی موت زہر کھانا کھانے سے ہوئی یا دوسری کوئی وجہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام پرپھر پٹرول بم گرانے کی تیاری

مزیدخبریں