(24نیوز)پاکستان نسلوں کا سفر ہے یہ ایسی ریاست نہیں جو کسی حادثے کی صورت میں وجود میں آیا، پاکستان ایک نظریہ پر قائم ہے اور وہ نظریہ دین کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم ایسا ملک چاھتے تھے جہاں ہماری مرضی چل سکے اور ہماری کوئی مرضی نہیں سوائے اس کے کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ۔ بنگال، بہار اور یوپی میں تحریک اس لئے چل رہی تھی کہ لوگ اپنے دین کے حساب سے زندگی گزار سگیں۔
امیر جماعت کراچی نے مزید کہا کہ قائداعظم نے واضح کر دیا تھا کہ پاکستان میں قرآن کی معیشت کا نظام چلے گا، لوگ کہتے ہیں قائداعظم سیکیولر ملک بنانا چاھتے تھے اگر ایسا ہوتا تو کوئی قائد کا ساتھ نہیں دیتا، 74 سالوں سے پاکستان پر وڈیروں کا قبضہ ہے ،یہاں جمہوریت اور سیاسیات آزاد نہیں،آج بچوں کے سامنے ہم عزم کرتے ہیں کہ انہیں اسلامی پاکستان دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد۔۔سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق، 2زخمی