یوم آزادی کی خوشی میں فائرنگ ۔ 1 جاں بحق۔ 27 زخمی

Aug 14, 2021 | 16:42:PM

(24 نیوز)کراچی پولیس کی غفلت یا بالاحکام کے مشیروں کی لاپرواہی ہوائی فائرنگ کی روک تھام نا کرنا درجنوں شہریوں کو زخم دے گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جشن آزادی پر متوالوں کی جانب سے رات بھر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، رات گئے ہسپتالوں میں زخمیوں کی آمد،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ ممانعت کی مہم بھی نہیں چلائی گئی۔
 فائرنگ کے واقعات، لیاری، لیاقت آباد، پاپوش، صدر، برنس روڈ میں ہوئے، ملیر، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، سپرہائی وے، بلدیہ ٹاون میں بھی ہوائی فائرنگ طارق روڈ، کورنگی، اورنگی اور نیوکراچی میں بھی ہوائی فائرنگ کے واقعات ہوئے ہوائی فائرنگ کے زخمیوں میں پانچ خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔
 تھانہ بلال کالونی کی حدود میں با اثر شخص کھلے عام ہوائی فائرنگ کرتا رہا دیگر علاقوں میں بھی سیاسی اور بااثر افراد فائرنگ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:زہر یلا کھانا کھانے سے مدرسے کے تین طالبعلم جاں بحق

مزیدخبریں