(ما نیٹر نگ ڈیسک)ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ نازیہ حسن کی موت کی وجہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر واضح ہے اور پولیس نے گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ سے تحقیقات کے بعد کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین کا اس حوالے سےمو قف ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بعد موت کی وجہ پر قیاس آرائی کا امکان ختم ہو جاتا ہے، مکمل چھان بین کے بعد پولیس معاملے کی دوبارہ تحقیقات نہیں کرتی۔سکاٹ لینڈ یارڈ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے مطابق نازیہ حسن کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی اور انہیں زہر دے کر نہیں مارا گیا اور نہ ہی انہیں قید کر کے رکھا گیا تھا۔
یا د رہے کہ نازیہ حسن کا 13 اگست 2000 کو انتقال ہوگیا ، لیکن حکام نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ماہر ٹیم کی سربراہی میں فرانزک تحقیقات کے پانچ ماہ بعد 9 جنوری 2001 کو ان کی لاش کو لواحقین کی تحویل میں دی تھی۔ موت کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کے بعد ، موت کا سرٹیفکیٹ 9 جنوری 2001 کو مقامی برینٹ کونسل نے جاری کیا۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق نازیہ حسن کی موت کی وجہ پلمونری تھرومبو امبولزم تھی، رگوں کی گہرائی میں انجماد خون اور بائیں پھیپھڑے کی خرابی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:دلیپ کمار نے نازیہ حسن اور زو ہیب حسن کیلئے کیا کہا تھا؟