حکومتِ پاکستان کا  ورسٹائل ادا کا ر شاہد کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان

Aug 14, 2021 | 18:47:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)حکومت پا کستان کی جانب سے ادا کا رشاہد کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر فیصلہ  کیا گیا ہے کہ ادا کا ر شا ہد کو ان کی شا ندا ر فلمی خدما ت پر پر ائڈ آف پر فا رمنس دیا جا ئے گا۔ لیجنڈری شاہد پاکستان فلم انڈسٹری کے وہ واحد اداکار ہیں جن کے پاس یہ اعزاز ہے کہ ان کی 1970 کی دہائی میں سالانہ 16 سے 18 فلمیں ریلیز ہوتی تھیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے کسی اور اداکار کے پاس نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے فنی کیریئر کے عروج پر ہیرو کی چھاپ چھوڑ کر ولن کا رول کیا اور فلم شبانہ میں منفی کردار کو امر کردیا۔ فلم بینوں نے ان کے اس کردار کو خوب سراہا ، انہیں اس پر بہترین اداکار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بے با ک ادا کا رہ رادھیکا نے ٹو یٹر پر متنازعہ تصاویر شیئر کر دیں

مزیدخبریں