بھارت سے زیادہ دنیا میں کوئی ریاست تضادات کا شکار نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ 

Aug 14, 2021 | 18:56:PM

(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارت سے زیادہ دنیا میں کوئی ریاست تضادات کا شکار نہیں ،ہندوتواسوچ اور نفرت و تشدد پھیلانے والوں کا انداز شرمناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا بھارتی وزیراعظم کے ٹوئٹ پر میڈیا کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے مزید کہناتھا کہ 1947 کے واقعات کو منافقانہ اور یکطرفہ بیان کرنا شرمناک ہے،تاریخ مسخ کرنا، نسل پرستی کو ہوا دینا آر ایس ایس ، بی جے پی کا وطیرہ ہے،ترجمان کاکہناتھاکہ آر ایس ایس، بی جے پی ہمیشہ سیاسی مقاصد کیلئے نفرت وتقسیم کے نئے بیج بوتی رہتی ہے ، توقع ہے کہ بھارت میں رہنے والی معتدل آبادی مزید تقسیم کرنے کے سیاسی ہتھکنڈے کو مسترد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک نظریہ پر قائم ہے اور وہ نظریہ دین کا ہے۔نعیم الرحمن

مزیدخبریں