(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے لورالائی کے قریب ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں لورالائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، ایف سی کے جوانوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوگئے۔
دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران میجر قاسم اور ایف سی کا ایک جوان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لورالائی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت اور شہید نائیک شریف کے لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔
یہ بھی پڑھیں:جامعہ زکریا ملتان کے ہاسٹل پر حملہ۔۔ 1طالب علم جاں بحق ۔3 زخمی