(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سول ایوارڈ2021 کی منظوری دیدی،مختلف شعبوں میں 126 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو سول ایوارڈ دیئے جائیں گے،ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان دینے کی منظوری دیدی گئی،سول ایوارڈ23 مارچ2022 کو دیئے جائیں گے۔
نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ نامورشاعرہ مصنفہ کشور ناہید کو ہلال امتیاز دیا جائے گا،حکومت پاکستان کی طرف سے اداکارہ نیلوفر کیلئے ستارہ امتیاز کااعلان کیاگیا ہے ۔
سرائیکی شاعرو ادیب رفعت عباس، سندھی شاعر ایازگل کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ،بلوچی شاعر و ادیب ڈاکٹر فضل خالق، پشتو ادیب طاہر آفریدی کیلئے بھی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اداکار شاہد اور دردانہ بٹ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا،اسماعیل تارا، منظور علی مرزا، ساجد حسن کیلئے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیاہے،شہریار زیدی اور محمد علی سدپارہ کو بھی صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔
ڈاکٹر انیس ناگی اور اداکارہ صائمہ نور کیلئے تمغہ امتیاز،مومنہ دریدقریشی، روبینہ مصطفی قریشی، اعجاز سرحدی، سجاد احمد اور سعید ہاشمی کیلئے تمغہ امتیازجبکہ چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کیلئے اعلیٰ ترین سول ایوارڈنشان امتیاز کا اعلان کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی انتقال کر گئے