( ما نیٹر نگ ڈیسک)گوگل نے پاکستان کی آزادی کے 74 سال مکمل ہونے پر نیا ڈوڈل جا ری کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق عام طور پر ایک ڈوڈل کسی ملک کی ثقافت اور روایات کا عکاس ہوتا ہے اور پاکستان کے 75 یوم آزادی پر گوگل نے قلعہ دراوڑ کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے، جو گوگل کے او میں دکھایا گیا ہے جبکہ پورا نام سبز رنگ کے باکس میں ہے جبکہ گوگل حروف کے لیے سفید رنگ کا استعمال کیا گیا۔
گوگل نے اس حوالے سے لکھا کہ اس تاریخی دن کے موقع پر ڈوڈل آرٹ ورک 9 ویں صدی کے قلعہ دراوڑ کی عکاسی کرتا ہے۔
یا د رہے کہ پا کستان کے ضلع چولستان میں واقع اس عظیم الشان قلعے کو ویسے تو 9 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا مگر اس کی موجودہ شکل میں مغل فن تعمیر کی جھلک نمایاں ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بہاولپور کے نواب محمد خان اول نے 1733 میں قبضہ کرنے کے بعد قلعے کی دوبارہ تعمیر کروائی تھی۔قلعے میں قریب چالیس برج ہیں۔ ہر طرف پھیلے یہ برج میلوں دور سے ہی نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بے با ک ادا کا رہ رادھیکا نے ٹو یٹر پر متنازعہ تصاویر شیئر کر دیں