پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ مسترد کردیا 

Aug 14, 2021 | 20:19:PM
پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ مسترد کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ مسترد کردیا ۔
پی پی رہنما نیئر بخاری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتی ہے، کبھی بجلی تو کبھی گیس اور کبھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت عمل ہے ، آج کے دن قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے ذریعے عوام سے 14 اگست کی خوشیاں بھی چھین لی گئی ہیں۔
نیئر بخاری کاکہناہے کہ نااہل حکومت مہنگائی ختم نہیں کر رہے بلکہ غریب عوام کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے ، ہر پندرہ روز بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنی اور اپنے اے ٹی ایمز کی جیبیں بھری جاتی ہیں، انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی عروج پر اور ضرورت کی اشیا غریب طبقے کی پہنچ سے دور ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے غریب طبقے پر مزید بوجھ پڑے گا،نیئر بخاری نے کہاکہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی ایک مرتبہ پھر عوام پرپٹرول بم گرانے کی تیاری