یوم آزادی : برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

Aug 14, 2021 | 22:02:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر دبئی کے معروف اور بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔

برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کے موقع پر سیکڑوں پاکستانی موجود تھے جنہوں نے آزادی کا جشن بھی منایا۔
دنیا کے بلند ترین ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر سبزرنگ کا لباس پہنے اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر چھا گئیں

مزیدخبریں