(24 نیوز) نور مقدم قتل کیس میں مزید اہم پیش رفت ہوئی ہے،پولیس کو فوٹو گرامیٹری رپورٹ موصول ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سی سی ٹی وی کے اصل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، فوٹوگرامیٹری رپورٹ میں ملزم ظاہرجعفراور مقتولہ کے بھی اصل ہونے کی تصدیق کردی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو گزشتہ رات لاہور سے ڈی این اے رپورٹ بھی موصول ہوچکی، رپورٹ میں آلہ قتل پر ملزم کے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق ہوئی ہے، ڈی این اے رپورٹ کے بعد مقدمے میں376دفعہ بھی شامل کرلی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے گھر کے مالی نے بھی اہم راز افشاں کردئیے ہیں، مالی نے نورمقدم کے چھلانگ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل سے پہلے نور مقدم کی چیخیں سنائی دے رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نوعمر لڑکی کو اس قدر بھیانک طریقے سے قتل کر دیا گیا کہ جا ن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جا ئیں گے