وکیل خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ، گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور میں وکیل خدیجہ صدیقی کے گھر پر نامعلوم شخص فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم شخص نے وکیل خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کی جس سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، واضح رہے کہ خدیجہ صدیقی کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے والا ملزم چند روز پہلے رہا ہوا ہے۔
خدیجہ صدیقی نے تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کروادی، درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میں گھر پر موجود تھی کہ فائرنگ کی آواز آئی باہر جاکر دیکھا تو گاڑی کے بونٹ پر ایک گولی لگی تھی، گاڑی پر کسی نامعلوم شخص نے فائرنگ کی ہے۔
درخواست میں خواجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ 3 مئی 2016 میں بھی مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، میری جان کو خطرہ ہے قانونی کارروائی کی جائے، خدیجہ صدیقی کے والد احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر تھا واپس آیا تو بیٹی پریشان تھی، بیٹی نے کہا کہ گھر پر کوئی فائرنگ کرکے گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میری خدجہ صدیقی سے تفصیلی بات ہوئی ہے، انہیں ملزمان کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت، فوٹوگرامیٹری رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا