چودھری شجاعت کا اہم بیان 

Aug 14, 2022 | 00:15:AM
چودھری شجاعت ، اہم بیان
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ذاتی سیاست کو بالا ئے طاق رکھ کر ریاست کو فوقیت دینا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی اپنے خصوصی پیغام چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ 14 اگست تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اپنی انا، تکبر، ہٹ دھرمی چھوڑ کر سیاست پر ریاست کو اہمیت دیں۔چودھری شجاعت نے کہاکہ نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کا بہت بڑا کردار ہے، ملک کی سلامتی کے لئے افواج پاکستان کے کام میں ہمیں ان کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔
آج پاکستان کو اندرونی، بیرونی، نظریاتی، جغرافیائی محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اسی وقت درست ہوگی جب ہم ثابت قدم ہوں گے، سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کردی