کھلاڑی کو وزیراعظم بنانے کیلئے وطن حاصل نہیں کیاگیا تھا:سعد رضوی

Aug 14, 2022 | 11:14:AM

(24نیوز) تحریک لبیک پاکستان  کے سربراہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی کو وزیراعظم بنانے کیلئے وطن حاصل نہیں کیاگیا تھا، 11 کھلاڑی مل کر  بیٹھے ہوئے ہیں ، عنقریب بارہویں کھلاڑی کا تماشا دیکھیں گے, اقتدار کے مزے لینے والے مزے لیتے رہیں، اقتدار  رہنا ہی نہیں ہے، تم امریکا کے تلوے چاٹنے کے بعد چین اور  روس کے پاس چلے جاؤ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر  نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ بغلگیر بچے کو پالا گیا لیکن قوم مزید تجربات نہیں کرسکتی، لانے والوں سے کہتا ہوں کہ اگر تم اُسے لاؤگے تو تم بھی اُن کے ساتھ ہی جاؤگے، پاکستان آئین توڑنے کیلئے حاصل نہیں کیا گیاتھا،  تمام سیاستدان کرایہ دار ہیں، وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ق لیگ کا اور  وزیرخارجہ پیپلزپارٹی کا،کیا کوئی جماعت حکمرانی کرنے کیلئےباقی رہ گئی ہے؟عوام کو اب مزید بےوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیںجشن آزادی مبارک،وزیر اعظم نے بڑا بیان دیدیا

مزیدخبریں