یہ کیسا پنجاب کا وزیر داخلہ ہے جو نوٹس بھی ٹھیک سے نہیں بھیج سکتا:عطا تارڑ

Aug 14, 2022 | 11:58:AM

(24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ مجھے 48 گھنٹوں میں ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا،یہ کیسا پنجاب کا وزیر داخلہ ہے جو نوٹس بھی ٹھیک سے نہیں بھیج سکتا؟ نوٹس ملے تو دیکھ کر ہی فیصلہ کروں گا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے یا نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر اور ان کی ٹیم نااہل ہے، کل جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہاں میں اب نہیں رہتا،جہاں چھاپا مارا گیا 15 سال سے اس گھر میں نہیں گیا، وہاں جا کر میرے پڑوسی کو نوٹس دیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میں کل بھی پنجاب میں تھا،  25 مئی کو ان کو کیا ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت دینا درست تھا۔ عمران خان ملک کی سیاست بند گلی میں لے آئے ہیں، عمران خان کی جلسوں میں تقریر دیکھ لیں۔ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا،ڈیتھ سیل میں رکھا گیا،شہباز گل کی حرکت قابل مذمت ہے، 2013 میں نواز شریف خود معاملات سلجھانے بنی گالا گئے تھے۔

مزیدخبریں