عمران خان کےالزامات کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں،مسترد کرتے ہیں:الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیر اعظم عمران خان کے تمام لگائےگئے الزامات مسترد کر دیئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتا ہے،عمران خان کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت گرانے والے اب ایک اور سازش کر رہے ہیں، انہوں نے میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا ہے، مجھے ڈس کوالیفائی کر کے نواز شریف کو واپس بلانے کی سازش ہو رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والے کان کھول کر سن لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرے گا، الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ان کی پوری مدد کی لیکن انہیں بری طرح شکست ہوئی، غلام ذہنیت قوم کی پرواز کبھی اوپر نہیں ہوتی،میں کسی ملک کا دشمن نہیں، امریکا سے دوستی چاہتا ہوں ، غلامی نہیں چاہتا،میں امریکا اور برطانیہ کو زیادہ تر پاکستانیوں سے بہتر جانتا ہوں،ان کی نفسیات ہے اگر ان کے پاؤں میں گرتے ہیں تو آپ کو استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافے کا امکان،اوگرانے نئی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی