(24نیوز)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 2.97 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وائرس میں مبتلا 4 افرادزندگی کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 591 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی،ملک میں اس وقت کووڈ میں مبتلا 178 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔