بے فکر رہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں،صوبے کو مثالی بنا کر چھوڑیں گے: پرویز الہیٰ 

Aug 14, 2022 | 12:38:PM

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کو مثالی بنا کر چھوڑیں گے اور ہم راستہ نکالنا جانتے ہیں، سب نیک نیت لوگ ہیں جنہیں میں ساتھ لے کر چل رہا ہوں، عزت احترام پہلے ہے اور کام تو ہم نے کرنا ہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ ہوا ہے اور ہم تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ جو اہداف میں نے فکس کئے ہیں وہ بڑے بڑے ہیں۔ اللہ آپ کی مدد کرتا ہے اور مشکلات خودبخود حل ہو جاتی ہیں، بے فکر رہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ہر ایک سے کام لیں گے۔

جب بھی حکومت میں آیا ہوں تمام افسروں کی عزت میں اضافہ کیا، جب کسی کو عزت دیتے ہیں تو پھر آپ کو بھی عزت ملتی ہے۔ ہمارے ہوتے ہوئے آپ کو کوئی کمی نہیں ہو گی اور ہم راستہ نکالیں گے کیونکہ ہم راستہ نکالنا جانتے ہیں، پہلے بھی مشکل راستوں سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں اور اب صوبے کو مثالی صوبہ بنا کے چھوڑیں گے،عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کر دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات،الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں